ملتان(سٹاف رپورٹر)چیمبر آف سمال ٹریڈرز ملتان سٹی کے انتخابات برائے سال 29۔2026 کے لیے فرینڈز گروپ کامیاب ہو گیا ۔ظفر اقبال صدیقی صدر عزیز الرحمن انصاری جنرل سیکرٹری منتخب ہوگیے۔فرینڈز گروپ نے 250 جبکہ طاہر ڈوگر گروپ نے 227 ووٹ حاصل کئے۔فرینڈز گروپ(شیخ طاہر گروپ ) نے پھول کے انتخابی نشان جبکہ طاہرڈوگر گروپ نے چاند کے انتخابی نشان پر انتخابات میں حصہ لیا۔ کل ووٹوں کی تعداد504 تھی کل 477 ووٹ کاسٹ ہوئے ،کوئی ووٹ مسترد نہیں ہوا۔الیکشن میں کامیابی کے بعد فرینڈز گروپ کے حامیوں نے عہدے داروں پرپھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے مٹھائیاں تقسیم کیں۔