ملتان (سٹاف رپورٹر) پولیس کی کارروائیاں، منشیات فروشی اور اغوا سمیت دیگر جرائم میں ملوث افراد کے خلاف مقدمات، تفصیلات کے مطابق پولیس نے منشیات فروشی کے الزام میں 16افراد کے خلاف مقدمات درج کرلیے، دولت گیٹ پولیس نے ملزمان مشتاق احمد اور وقار سے شراب، لوہاری گیٹ پولیس نے ملزم سرفراز سے 1100 گرام آئس، ملزم رمضان سے 10لیٹر شراب، ملزم سلیمان سے 10لیٹر شراب، حرم گیٹ پولیس نے ملزم اللہ دتہ سے 560گرام چرس، کینٹ پولیس نے ملزم بلال سے 10لیٹر شراب، ملزم حمید احمد سے 1050گرام چرس، ملزم ریان سے 20لیٹر شراب، جلیل آباد پولیس نے ملزم اقبال سے 120گرام آئس، ملزم کامران سے 1100گرام ہیروئن، مظفر آباد پولیس نے ملزم اللہ وسایا سے 520گرام چرس، قطب پور پولیس نے ملزم علی خان سے 1020گرام آئس، شاہ شمس پولیس نے ملزم جاوید سے 1220گرام آئس، ممتاز آباد پولیس نے ملزم زاہد سے 200لیٹر شراب، ملزم علی حیدر سے 200لیٹر شراب اور ملزم صابر سے 10لیٹر شراب برآمد کرلی، پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی، پولیس نے اغوا کے مختلف واقعات کے الزام میں 6نامزد سمیت نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرلیے، پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں 9افراد کے خلاف مقدمات درج کرلیے، تھانہ راجہ رام پولیس نے ٹریفک حادثہ میں نوجوان کے جاں بحق ہونے کے الزام میں ڈرائیور کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ، تھانہ صدر پولیس نے خاتون کو مبینہ زہر دینے کی اطلاع پر تفتیش شروع کردی ،تھانہ سیتل ماڑی پولیس نے سرکاری اہلکار سے بدتمیزی کرتے ہوئے گالم گلوچ کرنے کے الزام میں ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ،تھانہ صدر شجاع آباد پولیس نے شہری کی دکان کو نذر آتش کرنے کے الزام میں نامعلوم ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا جب کہ تھانہ ممتاز آباد پولیس نے شہری سے نوسربازی کرتے ہوئے لاکھوں روپے لے کر فرار ہونے کے الزام میں نامعلوم ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔