• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ زکریا میں طلبہ کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جائے، صہیب عمار صدیقی

ملتان(سٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی ملتان صہیب عمار صدیقی نے کہا کہ جامعہ زکریا ملتان میں گزشتہ کئی دنوں سے طلبہ کی موٹر سائیکلوں اور دیگر قیمتی اشیاکی مسلسل چوریاں یونیورسٹی انتظامیہ، سکیورٹی نظام اور مقامی پولیس کی ناکامی کا واضح ثبوت ہیں، جامعہ میں طلبہ کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے، افسوسناک امر یہ ہے کہ طلبہ کے تحفظ، سکیورٹی کی بہتری اور چوریوں کے سدباب کا مطالبہ کرنے والے طلبہ پر شرپسند عناصر نے حملہ کر دیا،طلبہ کو تشدد کا نشانہ بنانا، انہیں زخمی کرنا اور خوف و ہراس پھیلانا اس بات کا کھلا ثبوت ہے کہ جامعہ میں بدامنی پھیلانے والے عناصر انہی شر پسند گروہوں میں موجود ہیں،صہیب عمار نے مزید کہا کہ انتظامیہ کی جانب سے ان شرپسند عناصر کے خلاف فوری کارروائی نہ کرنا انتہائی تشویشناک اور سوالیہ نشان ہے،جامعہ زکریا میں طلبہ کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔
ملتان سے مزید