ریلوے کے 9افسروں کے تقرر و تبادلے

March 23, 2023

لاہور(جنرل رپورٹر) پاکستان ریلوے نے گریڈ 19اور 20کے 9افسر وں کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے ہیں گریڈ 20کے آفیسرچیف پرسونل آفیسر محمد سفیان سرفراز ڈوگر کو تبدیل کر کے منیجنگ ڈائریکٹر پریکس ، ڈائریکٹر جنرل ٹیکنیکل محمد یوسف کو جنرل منیجر ایم اینڈ ایس ، ڈی ایس سکھر افتحار حسین کو پروجیکٹ ڈائریکٹر 800ہائی کیپسٹی ویگن ، پروجیکٹ ڈائریکٹر 800ہائی کیپسٹی ویگن محمد یوسف لغاری کو چیف پرسونل آفیسر ، گریڈ 19کے چیف ٹرمینل منیجر ڈرائی پورٹ محمد یوسف لاکھو کو ڈی ایس سکھر ، ڈائریکٹر اسٹبلشمنٹ وزارت ریلوے کامران وسیم کو ڈائریکٹر جنرل ٹیکنیکل ، پروجیکٹ ڈائریکٹر ایچ آر ایم آئی ایس محمد فاروق اقبال ملک کو ڈائریکٹر جنرل آپریشنز ریلوے، تعیناتی کے منتظر محمد علی کو سی او پی ایس سیفٹی ریلوے جبکہ تعیناتی کے منتظر طارق انور سپرا کو چیف ٹرمینل منیجر ڈرائی پورٹ ہیڈ کوارٹر لاہور تعینات کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں ۔