”احساس رمضان“ کی خصوصی نشریات کا جیو ٹی وی پر آغاز

March 24, 2023

کراچی ( جنگ نیوز) ہر سال کی طرح اس سال بھی ”جیو ٹی وی“ نے اپنے ناظرین کیلئے ماہِ رمضان کا خصوصی اہتمام کردیا ہے۔ ”احساس رمضان“ کے عنوان سے سحر و افطار کی خصوصی نشریات میں ناظرین کی دلچسپیوں کیلئے بہت کچھ خاص رکھا گیا ہے۔ تاریخ کے پس منظر میں تخلیق کی گئی کاوش ”کرولوس عثمان“ کے سیزن 4 میں ہونے والا ہے نئے معرکوں کا آغاز۔ فریب اور دھوکے کی زندگی کا حاصل پچھتاوہ ہی کیوں رہ جاتا ہے یہ سب ناظرین سبق آموز کہانیوں کی سیریز ”دکھاوا“ کے سیزن 4 میں ملاحظہ کریں گے۔ قسطنطنیہ پر پیش قدمی کرنے والے عظیم جرنیل کی داستان اور برادر اسلامی ملک ترکی کی نئی ڈرامہ سیریل ”سلطان محمد فاتح“ جسے خصوصی طور پر اُردو زبان میں ڈب کرکے شائقین جیو کیلئے نشر کیا جارہا ہے۔ اس بار ایک ننھا کردار عبداللہ بھی اسکرین کی زینت بنے گا جو اپنی معصومیت اور دلچسپ باتوں سے ناظرین کو نیکیوں کا ڈھنگ سکھائے گاڈرامہ سیریل ”عبداللہ“ میں۔ اس کے ساتھ ہی ناظرین میں مقبول ترین سلسلہ جو دِلوں کی منافقت کو کھول کر حقیقت سے کرائے گا روشناس، سبق آموز کہانیوں کی ڈرامائی تمثیل کا دیکھیں گے ناظرین سلسلہ ڈرامہ سیریز ”مکافات“ کے سیزن5 میں۔ لذت اور ذائقے سے اس بار بھی سجائیں گے سحر اور افطار کے دسترخوان، پروگرامز ”سحری میں کیا ہے؟“ اور ”افطار میں کیا ہے؟“ میں۔ ہر سحر اور افطار میں معروف عالم دین سید مظفر حسین شاہ کی روح پرور خصوصی دُعائیں / دُعا،یکم رمضان سے چاند رات تک ”احساس رمضان“ نشریات میں دکھائی جائیں گی۔