پاک بحریہ نے یوم پاکستان جوش و جذبے کے ساتھ منایا، پرچم کشائی کی تقریبات

March 24, 2023

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) پاک بحریہ نے یومِ پاکستان روایتی جوش و جذبے کے ساتھ منایا،دن کا آغاز توپوں کی سلامی اور وطن عزیز کی سالمیت اور استحکام کے لیے خصوصی دعاؤں کے ساتھ ہوا،پاک بحریہ کے تمام جہازوں اورتنصیبات میں پرچم کشائی کی تقریبات اور چراغاں کا اہتمام کیا گیا،اورماڑہ میں بحریہ کالجز کے طلباء کی جانب سے پاکستان زندہ باد ریلی نکالی گئی ، گوادر میں مسلح افواج کی جانب سے اسلحے اور دیگر حربی آلات کی نمائش کی گئی۔