الیکشن کمیشن نے انتخابات اکتوبر تک ملتوی کرکے توہین عدالت کی ہے، زین شاہ

March 24, 2023

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے صدر سید زین شاہ نے پنجاب اسمبلی کے انتخابات اکتوبر تک ملتوی کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کا یہ عمل آئین کو منسوخ کرنے اور ملک میں انتشار پھیلانے کی سازش ہے، اپنے جاری بیان میں سید زین شاہ نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل نہ کر کے الیکشن کمیشن توہین عدالت کا مرتکب ہوا ہے، الیکشن کمیشن نے جو جواز پیش کئیے ہیں وہ بدنیتی پر مبنی ہیں۔