روسی جنگجو گروپ نے یوکرین کے مشرقی شہر پر قبضے کا دعویٰ کردیا

March 24, 2023

ماسکو (نیوز ڈیسک) روسی کرائے کے قاتلوں کے نام سے مشہور جنگجو گروہ واگنر نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے یوکرین کے شہر باخموت کے مشرقی حصے پر مکمل کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔ اس سے قبل یوکرینی فوج نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ وہ باخموت کے محاذ سے پیچھے نہیں ہٹے گی۔ دوسری جانب روس کی فوج نے یوکرین پر تازہ حملوں میں مشرقی خارکیف اور جنوبی اوڈیسا کو نشانہ بنایا ۔ خارکیف کے گورنر کا کہنا ہے کہ روس نے شہر اور گردونواح کے علاقوں پر 15حملے کیے ۔جن میں اہم تنصیبات کو نشانہ بنایا۔ اس دوران کئی عمارتوں کو شدید نقصان بھی پہنچا اور 15فیصد آبادی کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔