نشتر میڈیکل یونیورسٹی کی کریکلم کمیٹی کا اجلاس، وائس چانسلر کا ایم ایس این نرسنگ انٹری ٹیسٹ کے امتحانی سنٹر کا دورہ

March 24, 2023

ملتان (سٹاف رپورٹر) وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد کی زیر صدارت کریکلم کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں رجسٹرارپروفیسر ڈاکٹر غلام مصطفیٰ، پروفیسر ڈاکٹر افتخار حسین، سربراہ شعبہ امراض نسواں نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر مہناز خاکوانی،سربراہ شعبہ کمیونٹی میڈیسن پروفیسر ڈاکٹر نسرین قیصر اور پروفیسر ڈاکٹر اصغر جاوید سمیت نشتر یونیورسٹی کے سینئر فیکلٹی ممبران نے شرکت کی۔ اجلاس میں جدید نصاب تعلیم کی تیاری اور نفاذ کے حوالے سے مختلف امور بارے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ علا وہ ازیں پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد نے نشتر میڈیکل یونیورسٹی میں ایم ایس این نرسنگ انٹری ٹیسٹ کے قائم کردہ امتحانی سنٹر کا دورہ بھی کیا ۔