ماہ رمضان، فیڈرل گورنمنٹ اسکولوں کے اوقات کار تبدیل

March 24, 2023

ملتان (سٹاف رپورٹر) ماہ رمضان میں ایف جی سکولوں کے اوقات کار تبدیل کردیے، نوٹیفکیشن کے مطابق، سنگل شفٹ ادارے پیر سے جمعرات صبح 8:00 بجے سے دوپہر 1:00 بجے تک کام کریں گے جبکہ جمعہ کو دوپہر 12:00 بجے بند ہوں گے۔ڈبل شفٹ والے اداروں میں صبح کی شفٹ پیر تا جمعہ صبح 8:00 بجے سے دوپہر 12:30 بجے تک ہوگی۔ڈبل شفٹ والے اداروں میں شام کی شفٹ پیر تا جمعرات دوپہر 12:45 سے 5:15 تک ہو گی۔ یہ جمعہ کو 2:00 پر شروع ہو گا اور 5:15 پر ختم ہو گا۔جبکہ کالجز پیر تا جمعرات صبح 8:00 بجے کھلیں گے اور دوپہر 1:00 بجے بند ہوں گے۔ جمعہ کو 12بجےپر بند ہو جائیں گے۔