جنوبی پنجاب میں 78بجلی چور پکڑے گئے

March 24, 2023

ملتان (سٹاف رپورٹر)میپکوکی ٹیموں نے ایک روز میں جنوبی پنجاب میں آپریشن کرتے ہوئے78صارفین کو بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا جن کو ایک لاکھ53 ہزاریونٹس بجلی چوری کرنے پر37لاکھ22ہزار روپے جرمانہ اور 7مقدمات درج کرائے گئے۔ ملتان سرکل میں 17بجلی چوروں کو1167000روپے جرمانہ کیاگیااورایک ایف آئی آر کا اندراج ہوا۔