کمشنر کے آٹاسنٹرز کے دورے یونین کونسل سیکرٹری موہلنول معطل

March 24, 2023

لاہور(خصوصی رپورٹر)کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے فری آٹا فراہمی سنٹرز کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے میاں پلازہ ماڈل بازار و آٹا سنٹر جوہر ٹاون، شیر شاہ کالونی موہلنوال، تحصیل رائیونڈ کے دورے کیے۔ انہوں نے یو سی سیکرٹری موہلنوال کو غیر تسلی بخش کارکردگی پر معطل کردیا۔کمشنر نے ماڈل بازارمیں اشیائے خورونوش کی کوالٹی اور نوٹیفائیڈ ریٹس پر فراہمی کا جائزہ لیا۔ کمشنر لاہور نے میاں پلازہ جوہر ٹاون فری آٹا فراہمی پوائنٹ پر آٹا تقسیم کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر کمشنر لاہور نے کہا کہ چپ یا بارکوڈ کے بغیر شناختی کارڈز کی سکیننگ کیلئے سپر یوزر لاگ ان تمام سنٹرز پر فعال ہیں۔ کمشنر لاہور نے ہر سنٹر پر دئیے گئے تمام لاگ انز کوچیک کیا جبکہ ٹوکن و ٹیلی شیٹ مرتب کرنے کی ہدایت جاری کی۔ڈپٹی کمشنررافعہ حیدر نے ملتان روڈ، گلشن راوی، جی ٹی روڈ، رائے ونڈ، شاہدرہ میں رش کی رپورٹ موصول ہونے پرخود موقع پر پہنچیں۔