گلشن بونیر میں فائرنگ، 2 افراد قتل

March 25, 2023

کراچی (اسٹاف رپورٹر)رات گئے قائد آبادگلشن بونیر میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق قائد آباد تھانے کی حدود گلشن بونیر صدیق امیر حمزہ مسجد کے قریب واقع گودام سے ملحقہ کمرے میں فائرنگ 2 افراد شدید زخمی ہوگئے جنھیں جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔پولیس کے مطابق کباڑ کے گودام کے ساتھ کمرے میں کچھ لوگ لوڈو کھیل رہے تھے کہ اس دوران مسلح ملزمان نے اندر داخل ہو کر فائرنگ کردی، پولیس کے مطابق جاں بحق ہو نے والوں کی شناخت 35 سالہ جلیل ولد موسیٰ اور 33 سالہ عبداللہ ولد فضل الرحمان کے نا م سے ہو ئی ہے، مقتول کا کباڑ کا گودام تھا اور وہ گودام کے ساتھ واقع کمرے میں اپنے دوستوں کے ساتھ بیٹھا تھا کہ مسلح ملزمان نے فائرنگ کردی ، ابتدائی تفتیش سے واقعہ ذاتی رنجش لگتا ہے ، ملزمان نے کوئی لوٹ ماربھی نہیں کی ہے ، پولیس نے جائے وقوعہ سےخول تحویل میں لے لیے ہیں ، مزید تفتیش جاری ہے ۔