کراچی (اسد ابن حسن) نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کراچی سندھ کے سربراہ طارق نواز کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کے بعد سب سے زیادہ رواں برس کال سینٹرز میں چھاپے مارے جن کی تعداد 25تھی اور ان چھاپوں میں کال سینٹر کے مالکان اور ایجنٹ سمیت 260 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ کراچی سرکل کے ایس ایچ او انسپیکٹر نصراللہ کا کہنا تھا کہ اتنی بڑی تعداد میں چھاپوں کے دوران ضبط کی گئی اشیاء کو رکھنے کا بھی مسئلہ پیش آرہا ہے کیونکہ مال خانے کی جگہ کم پڑ رہی ہے۔