کراچی( افضل ندیم ڈوگر)ڈی آئی جی ٹریننگ اینڈ لائسنس برانچز یونس چانڈیو کا کہنا ہے کہ سندھ میں ڈرائیونگ لائسنس برانچز کے آن لائن سسٹم سے شہری غیرمعمولی استفادہ کر رہے ہیں۔ صوبے بھر میں برانچز کی نسبت آن لائن ڈرائیونگ لائسنس ساڑھے 5گنا زیادہ ہے۔صرف ایک دن (23 ستمبر) کے اعداد و شمار چونکا دینے والے ہیں۔ ڈی آئی جی ٹریننگ اینڈ لائسنس برانچز یونس چانڈیو نے اس نمائندے کو بتایا کہ 23ستمبر کو سندھ کے 580شہریوں نے آن لائن لرنر ڈرائیونگ لائسنس پروسس کئے۔ اس کے مقابل مرکزی برانچ کلفٹن میں 72ناظم آباد 103 کورنگی 47 سعید آباد 38 ملیر 33 سو آباد 38 حیدرآباد 20 میرپور خاص 13 شہید بے نظیر آباد 21 سکھر 26 لاڑکانہ 22 اور بدین میں 13 لرنر لائسنس پروسس کئے گئے۔ انہوں نے بتایا کہ اسی روز 125 شہریوں اپنے ڈرائیونگ لائسنسوں کی آن لائن تجدید کی جبکہ اس کے مقابلے میں کلفٹن برانچ سے 119 ناظم آباد 112 کورنگی 34 ملیر 13 سعود آباد 38 حیدرآباد 27 لائسنسز کی ری نیول کی گئی۔