• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شارع فیصل تھانہ کے باہر وکلاء کا احتجاج بدترین ٹریفک جام، شہری پریشان

کراچی(اسٹاف رپورٹر) شارع فیصل تھانہ کے باہر وکلاء کے احتجاج کے باعث شاہراہ فیصل اور اطراف کی سڑکوں کو بدترین ٹریفک جام ہوگیا ،شہری گھنٹوں سڑکوں پر پریشان ہوتے رہے،تفصیلات کے مطابق شارع فیصل تھانہ کے باہر اتوار کی شب وکلاء کی جانب سے احتجاجی دھرنا دیا گیا جس کے باعث راشد منہاس اور شارع فیصل پر ایئر پورٹ کی طرف آنے والے سڑک پر آمد و رفت معطل ہوگئی، گاڑیوں کی طویل قطاریں لگنے سے شارع فیصل، راشد منہاس روڈ ،اسٹیڈیم روڈ ،ڈالمیا ،حسن اسکوائر ،شاہراہ قائدین اور اطراف کی سڑکوں پر بدترین ٹریفک جام ہوگیا ،شہری گھنٹوں ٹریفک میں پھنسے رہے،متعدد شہری ٹریفک میں پھنسے رہنے کے باعث اپنے ہوائی سفر سے محرو م ہوگئے۔

ملک بھر سے سے مزید