• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہری حقوق کیلئے ریزیڈنسی کمیٹیوں کی تشکیل خوش آئند، فاروق ستار

کراچی (اسٹاف رپوٹر) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سینئر مرکزی رہنماء و رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر محمد فاروق ستار کا کہنا ہے کہ شہری حقوق کیلئے ریزیڈنسی کمیٹیوں کی تشکیل خوش آئند قدم ہے۔نئے انتظامی یونٹس اور بلدیاتی اختیارات پر مختلف علاقوں کے معززین سے نشست سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جو خدشات اور خطرات ایم کیو ایم نے دہائیوں پہلے کراچی اور اس کے مظلوم عوام کے لیے ظاہر کیے تھے، آج وہی باتیں جماعت اسلامی اور دیگر سیاسی فریقین کے بینرز کا حصہ بنی ہوئی ہیں، جس سے ثابت ہوتا ہے کہ ماضی میں ایم کیو ایم کی جانب سے کیے جانے والے مطالبات اور اٹھائی جانے والی آواز محض ایک جماعت کا منشور نہیں! بلکہ کراچی اور پورے پاکستان کی اشد ضرورت تھی۔ متحدہ کے مرکز بہادرآباد میں منعقدہ ایک اہم نشست کی صدارت چیئرمین ایم کیو ایم و و وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کی۔ اس موقع پر سابق میئر کراچی وسیم اختر، متحدہ بزنس فورم کے سیکریٹری مجاہد رسول، ارکان قومی اسمبلی ڈاکٹرارشد عبداللہ وہرہ، صبحین غوری، فرحان چشتی، اراکین سندھ اسمبلی فیصل رفیق، معید انور ،رانا شوکت اور جمال احمد بھی موجود تھے۔نشست میں شہر کے مختلف علاقوں فیڈرل بی ایریا، کلفٹن، ڈیفنس، گلشن اقبال، ناظم آباد، نارتھ کراچی و دیگر علاقوں سے تعلق رکھنے والے معززین نے شرکت کی۔

ملک بھر سے سے مزید