کراچی(اسٹاف رپورٹر) نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی نے مبینہ طورپر غیر ملکی شہریوں سے فراڈ میں ملوث کال سینٹر پر چھاپہ ماکر 70 افراد کو گرفتار کرلیا ،تفصیلات کے مطابق نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (ا این سی سی آئی اے )نے کراچی کے علاقے پی ای سی ایچ ایس بلاک 6 میں کال سینٹر پر چھاپہ مارا،این سی سی آئی اے ذرائع کے مطابق چھاپہ مار کارروائی کے دوران کال سینٹر میں کام کرنے والے70 افراد کو گرفتار کرلیاگیا، گرفتار افراد مبینہ طور پر غیر ملکی شہریوں سے فراڈ میں ملوث ہیں، کال سینٹر میں غیرقانونی سرگرمیاں جاری تھیں۔کال سینٹر سے دیگر سامان بھی تحویل میں لیا گیا ہے، گرفتار افراد سے مزید تفتیش جاری ہے۔