• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماورائے عدالت قتل، سپریم کورٹ سے گرفتار 6 پولیس افسران نوابشاہ منتقل

کراچی (افضل ندیم ڈوگر )سانگھڑ میں سنجھورو پولیس کے ہاتھوں ارشد علی کھورکھانی کے ماورائے عدالت قتل کیس میں سپریم کورٹ سے گرفتار ایس ڈی پی او عابد حسین بروہی، ایس ایچ او رحمت علی واسوانو، علی حسن بروہی، آصف اقبال، سرفراز نواز شیخ اور سردار علی لغاری کو ایف آئی اے نے شہید بے نظیر آباد (نواب شاہ) منتقل کردیا ہے۔ ملزمان کو پولیس حراست میں تشدد اور قتل کے الزامات کا سامنا ہے۔ ترجمان ایف آئی اے مسعود احمد شیخ نے اس نمائندے کو بتایا کہ کیس ایف آئی اے سکھر زون میں زیر تفتیش ہے۔ جنوری میں سنجھورو پولیس نے 40 مقدمات میں مطلوب ملزم ارشد کھورکھانی پر فائرنگ کرنے اور خود کو گولی مار کر خودکشی کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔ لواحقین اور مقامی شہریوں نے پولیس کے اس مؤقف کو مسترد کر دیا تھا اور الزام لگایا تھا کہ پولیس نے ارشد کو حراست میں لینے کے بعد تشدد کا نشانہ بنایا اور پولیس تحویل میں اس کا ماورائے عدالت قتل کیا۔

ملک بھر سے سے مزید