حسین حقانی کے بڑے بھائی لیفٹیننٹ کرنل (ر) حسن حقانی انتقال کر گئے

March 25, 2023

اسلام آباد(آئی این پی)امریکا میں پاکستان کے سابق سفیر حسین حقانی کے بڑے بھائی لیفٹیننٹ کرنل (ر)حسن حقانی اسلام آباد میں انتقال کر گئے۔ اہلخانہ نے لیفٹیننٹ کرنل (ر)حسن حقانی کے انتقال کی تصدیق کی ہے۔ واضح رہے حسین حقانی 2008سے 2011تک امریکا میں پاکستان کے سفیر رہ چکے ہیں۔