کراچی کی ضلعی انتظامیہ اور کے ایم سی کی جانب سے رمضان بچت بازاروں کے انعقاد میں تاخیر

March 25, 2023

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی کی ضلعی انتظامیہ اور کے ایم سی کی جانب سے رمضان بچت بازاروں کے انعقاد میں تاخیر،اعلان کردہ بیشتر بچت بازار دوسرے روزے کو بھی فعال نہ ہوسکےجبکہ جو بچت بازار لگائے گئے ہیں ان میں سے متعدد بازاروں میں آٹا ناپید ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ کئی ضروری اشیا خورد ونوش بھی تاحال بچت بازاروں میں نہیں پہنچ سکی ہیں واضح رہے کمشنر کراچی نے کراچی کے تمام 28سب ڈویژن میں بچت بازار اورمیٹروپولیٹن کمشنر کے ایم سی نے 12 رمضان بچت بازار لگانے کا اعلان کیا تھا ذرائع کا کہنا ہے کہ فلور ملز اور گروسری و دیگر اشیاء فراہم کرنے وا لی فیکٹریوں اور ہول سیلرز پر آرڈر کا دباو بڑھ جانے سے تاخیر ہورہی ہے انتظامیہ کے بعض زرائع کا کہنا ہے کہ فلورملز انتظامیہ نے وعدے کے باوجود بچت بازاروں کو آٹا فراہم نہیں کیاہے۔