کراچی (اسٹاف رپورٹر) بنگلہ دیش کے ہاتھوں ون ڈے سیریز میں شکست کے بعد پاکستانی کرکٹرزخاموشی سےڈھاکا سے کراچی پہنچ گئے جہاں سے کھلاڑی اپنے اپنے شہروں کو روانہ ہوگئے۔ ہیڈ کوچ مائیک ہیسن لاہور پہنچ گئے ہیں جہاں کرکٹ بورڈ حکام سے ان کی ملاقات کا امکان ہے۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بعد وہ نیوزی لینڈ چلے گئے تھے۔ امکان ہے کہ ان کی نئے سلیکٹرز سے سلیکشن پالیسی پر میٹنگ ہوگی۔ دوسری جانب ٹیسٹ بیٹر فخرزمان نے ایبٹ آباد ریجن کو پشاور میں جوائن کرلیا جبکہ صائم ایوب عمرے کی ادائیگی کے لئے سعودی عرب گئے ہیں جہاں ان کے نکاح کی بھی سادہ تقریب ہوگی ۔