کراچی(اسٹاف رپورٹر) سینئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ عید الفطر کے موقع پر ملک میں سکیورٹی کے سخت اقدامات کی ضرورت ہے، موجودہ حالات میں بھارت، اور افغانستان پاکستان میں مذہبی افراتفری پیدا کرنے کی کوشش میں لگے ہوئے ہیں، ان حالات میں نماز عید کے اجتماعات اور تفریح مقامات پر کڑی سکیورٹی لگانا ہوگی،تاکہ دشمن اپنی کوشش میں کامیاب نہ ہوسکے۔