اسلام آباد( رپورٹ حنیف خالد)ملک میں گندم کی بمپر پیداوار کا امکان،3کروڑ ٹن تک پہنچنے کی توقع،مریم نواز کی ہدایت پر 2300کی بجائے 3500روپے فی40کلو گندم خریداری کا فیصلہ ، کسانوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ، پنجاب میں 14روپے کی روٹی ،1810میں 20کلو آٹا تھیلہ برقرار، فلور ملز انڈسٹری کی آزادانہ نقل و حمل ،چیک پوسٹیں خاتمے کی تجویز سامنے آگئی ۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کو وفاقی وزیر فوڈ سیکیورٹی رانا تنویر حسین ،وفاقی سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی، ماہرین زراعت ،گندم کے بڑے کاشتکاروں حتی کہ پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کی طرف سے یہ رپورٹ دی گئی کہ امسال ملک بھر میں گندم کی بمپر کراپ( بھر پور فصل) ہو نے کا قوی امکان ہے ، کاشتکاروں سے پنجاب وزیر اعلٰی مریم نواز نے اپنے ڈائرکٹر جنرل فوڈ امجد حفیظ کو 35 سو روپے ٹن گندم کی خریداری کی ہدایت کر دی ،صوبائی حکومت نے گزشتہ سال پنجاب کے کسانوں سے بائیس سے تئیس روپے فی چالیس کلو گرام گندم کی خریداری کی تھی جس سے غریب کسانوں کا کافی نقصان ہوا وزیر اعلٰی کے کسان دوست فیصلے سے کاشتکاروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔