• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الٹرا پروسیسڈ خوراک دل کے لیے خطرناک، نئی تحقیق

کراچی (نیوز ڈیسک) الٹرا پروسیسڈ خوراک دل کے لیے خطرناک ، روزانہ زیادہ مقدار میں الٹرا پروسیسڈ خوراک دل کے امراض کے امکانات بڑھاتی ہے۔ ہر اضافی خوراک دل کے دورے، فالج اور موت کا خطرہ بڑھاتا ہے،شہریوں کو بچنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ روزانہ تقریباً نو سرونگز الٹرا پروسیسڈ خوراک جیسے چپس اور ڈونٹس کھانے والے افراد میں دل کے امراض، دل کے دورے اور فالج سے موت کا خطرہ تقریباً 67 فیصد زیادہ ہوتا ہے، جبکہ ایک سرونگ روزانہ لینے والے افراد میں یہ خطرہ کم ہوتا ہے۔تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ جتنا زیادہ فرد یہ خوراک استعمال کرتا ہے، اتنا ہی اس کا خطرہ بڑھتا ہے۔

ملک بھر سے سے مزید