• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل (PARC) تنظیم نو کی اصولی منظوری

اسلام آباد(رانا غلام قادر )پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل (PARC) کی تنظیم نو کی اصولی منظوری د یدی گئی ۔ یہ منظوری وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وزرات قومی غذائی تحفظ و تحقیق اور PARCکے امور پر منعقدہ اجلاس میں دی ۔وزیر اعظم نے ہدایت دی کہ ٹائم لائن کے ساتھ PARC کی تنظیم نو جامع پلان تیار کیا جائے۔ انھوں نے PARC کو چین کی اکیڈمی آف ایگریکلچرل سائنسز (CAAS) کے طرز پر زرعی تحقیق کے حوالے سے اعلی تحقیقاتی ادارہ بنانے کی ہدایت کی۔وزیر اعظم نے کہا کہ زرعی تحقیق کا ملک کے زراعت اور غذائی تحفظ کے شعبے کی فروغ میں کلیدی کردار ہے۔ اجلاس کو PARC کو زرعی تحقیق کا جدید دور کی تقاضوں سے ہم آہنگ ایک فعال ادارہ بنانے کے حوالے سے تفصیلی بریفننگ دی گئی۔

ملک بھر سے سے مزید