سیلاب، 45 لاکھ افراد مشکل حالات سے دوچار ہیں، انٹرنیشنل ریسکیو کمیٹی

March 25, 2023

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) انٹرنیشنل ریسکیو کمیٹی (آئی آر سی) کی کنٹری ڈائریکٹر شبنم بلوچ نے کہا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں آنے والے بدترین سیلاب کے 7ماہ گزر جانے کے بعد بھی ایک اندازے کے مطابق 45لاکھ افراد انتہائی مشکل حالات سے دو چار، جمعہ کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی ریسکیو کمیٹی (آئی آر سی) نے پیشن گوئی کی ہے کہ اگر ان بنیادی ضروریات کے فقدان پر جلد قابو نہ پایا گیا تو متاثرہ علاقوں سمیت پورے پاکستان کو طویل مدتی سنگین نتائج کا سامنا کرنا ہوگا۔ ملک کے جنوب میں ابھی بھی کچھ اضلاع ایسے ہیں جہاں سیلاب سے آنے والا پانی بدستور کھڑا ہے، پاکستان کے ان حصوں میں بھی جہاں لوگ اپنے آبائی علاقوں کو واپس جا رہے ہیں حالات ہرگز سازگار نہیں ہیں۔ فروری 2023 تک، پاکستان کو مجموعی طور پر سیلاب سے پیداکردہ حالات سے نمٹنے کے لیے 871ملین ڈالر کی اپیل کے عوض صرف 36 فیصد امداد وصول ہو پائی تھی۔ شبنم بلوچ نے مزید کہا، "سیلاب سے نمٹنے کے لیے پاکستان کو ہر شعبہ میں اس وقت وسائل کی کمی کا شکار ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بے سر و سامانی کے عالم میں گزر بسر کر رہے ہیں۔