کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں گیس بند رہنے کی اطلاع

March 25, 2023

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) سوئی سدرن گیس کمپنی کے اعلامیہ کے مطابق ضروری مرمت کے سلسلے میں 27 مارچ پیر کو صبح 6 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک قمبرانی روڈ،پودگلی چوک،کرانی روڈ، عیسیٰ نگری، بروری روڈ،اے ون سٹی،ہزارہ ٹاؤن، اسپنی روڈ،وحدت کالونی،کلی ترخہ،بھٹی کالونی، سبزل روڈ،کلی خیزی،چھوٹا گوادر وملحقہ علاقوں‘ 28 مارچ منگل کو صبح 6 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک کینٹ، زرغون روڈ، سمنگلی روڈ،جناح ٹاؤن،شہباز ٹاؤن، ارباب ٹاؤن،جی او آر کالونی،نواں کلی،کلی گل محمد،کلی سیدان،ہنہ اوڑک،کلی اسماعیل،خروٹ آبادو اطراف کے علاقو ں جبکہ 29 مارچ بدھ کو صبح 6 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک زرغون روڈ،گورنر ہاؤس، وزیر اعلی سیکرٹریٹ، بلوچستان ہائی کورٹ،جناح روڈ، قندہاری بازار،لیاقت بازار،پرنس روڈ، سیٹلائٹ ٹاؤن،پشتون آباد،سرکی روڈ،کاسی روڈ، خدائیداد روڈ،طوغی روڈ،علمدار روڈ،مری آباد و ملحقہ علاقوں کو گیس کی سپلائی بند رہے گی صارفین اس دوران متبادل ایندھن کا انتظام کریں۔