رمضان میں بھی گیس حکام نے سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کیا، ن لیگ

March 25, 2023

کوئٹہ(پ ر)پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع کوئٹہ کے صدر ارباب اقبال کاسی،جنرل سیکرٹری جاوید اعوان، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ذاکر جان بنگلزئی ڈپٹی جنرل سیکرٹری طارق محمود بٹ،ایڈیشنل ڈپٹی جنرل سیکرٹری ضمیر اختر کھوکھر سینئر نائب صدور ملک عیسیٰ کاسی صابر راجپوت نثاراحمد خان اچکزئی سلمان درانی ملک عالم کاسی صمد مینگل سید غلام آغا عامرجاوید چاچا اورنگزیب ذیشان مشتاق رانا مشتاق فیاض جدون نویداعوان میرحمید بنگلزئی ترجمان ضلع کوئٹہ آصف خان حریفال نائب صدور راجہ عقیل راجہ وقاص ارشدجان ابڑو ایڈووکیٹ مشتاق کشمیری شاہد نذیر عظمت انجم ٹکری محی الدین ندیم جان سلیم نانک عادل داؤد صراف عمر آغا صابر آغا اسد جان دہوار ایمل دہوارشاہیر بگٹی ودیگرنے بیان میںکہا ہے کہ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں گیس اور بجلی کی لوڈشیڈنگ کی وجہ سےسحری اور افطاری میں خواتین کو امور خانہ داری میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ،سحری وافطاری کے موقع پر بھی کوئٹہ کے مختلف علاقوں سرکی روڈ ‘ جان محمد روڈ ‘ اسٹیورٹ روڈ ‘ جناح ٹاؤن ‘ جوائنٹ روڈ،پشتون آبادودیگر علاقوں میں گیس بندش اور پریشر میں کمی کی وجہ سے روزہ داروں کو مشکلات درپیش ہیں، رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں بھی کمپنی حکام نے اپنا رویہ تبدیل نہیں کیا جس کی وجہ سے عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ بیان میں انہوں نے سوئی سدرن گیس کمپنی اور کیسکو حکام سے اپیل کی ہے کہ رمضان المبارک میں سحری و افطاری کے دوران گیس وبجلی کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنایاجائے۔