پودا لگا کریونیورسٹی میں شجر کاری مہم کا افتتاح کر دیا ہے، ڈاکٹر افتخار حسین

March 25, 2023

پشاور (خصوصی نامہ نگار) انجینئرنگ یونیورسٹی پشاور کے وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر افتخار حسین نے پودا لگا کریونیورسٹی میں شجر کاری مہم کا افتتاح کر دیا ۔ افتتاحی تقریب کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ شجر کاری سے دنیا کو درپیش موسمیاتی تبدیلی جیسے مسائل پر قابو پایا جا سکتاہے،اساتذہ، طلباء اور سٹاف سمیت ہر فرد کم از کم ایک درخت لگائے کیونکہ شجرکاری صحت مند ماحول اور بیماریوں سے بچاؤ کے لئے ضروری ہونے کے علاوہء ایک صدقہ جاریہ بھی ہے۔طلبہ نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں میں متحرک کردار ادا کریں تاکہ قومی تعمیر وترقی کا مقصد ترجیحی بنیادوں پر حاصل کیا جاسکے۔