پشاور سمیت بیشتر اضلاع میں بارش تیزموسم پھرٹھنڈا ہو گیا

March 25, 2023

پشاور (لیڈیرپورٹر)پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں بارش کا سلسلہ جاری ہے جس نے موسم کو مزید ٹھنڈا کر دیا جبکہ سرد ہواؤں سے سردی میں اضافہ ہوا محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا سلسلہ آئندہ 24گھنٹے تک جاری رہیگا، موسلادھار بارش کیساتھ تیز ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24گھنٹے کے دوران سب سے زیادہ بارش ڈی آئی خان میں 36ملی میٹر ریکارڈپارا چنار، سید و شریف، دیر میں 6،6،کالام 2اور تیمرگروہ میں ایک ملی میٹر بارش ہوئی واضح رہے کہ بارش کے باعث صوبہ بھر میں سردی کی شدت ایک مرتبہ پھر بڑ ھ گئی ہے۔