پشاور (کرائم رپورٹر) پشاور کے مختلف علاقوں میں ڈاکٹر سمیت 3افرا د کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا ہے ۔تھانہ متنی کی حدود یوسف خیل قبرستان میں نوجوان کی نعش ملی ہے جسے نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کیا ہے،مقتول کی شناخت نسیم خان ولد جمشید خان ساکن باغ باڑہ ملک دین خیل سے ہوئی ہے ۔ ادھر تھانہ بھانہ ماڑی پولیس کے مطابق کرکٹ گراونڈ ریحان آباد میں 26سالہ سید رحمان کو ملزموں نے فائرنگ کرکے قتل کردیا، مدعی میاں رحمان کے مطابق ملزمان ارمان ،جاوید،واحد اورساجد ا رباب نے ان پر فائرنگ کی جس سے وہ محفوظ رہا تاہم بھائی لگ کر جاں بحق ہوگیا ۔تھانہ آغامیر جانی شاہ پولیس کے طمابق ملک زڑاور خان نے رپورٹ کی کہ گلدرہ چوک نزید مسجد ابوبکرصدیق ملزمان یاسین اورساجد نے اس کے بھانجے ممتاز خان ، بیٹے احمدعلی اور بھتیجے مروان پر فائرنگ کی، ان کے رشتہ دار ملزم یاسین کے پاس مستورات تنازعہ کے سلسلے میں بطور جرگہ گئے تھے ۔