پشاور ( لیڈی رپورٹر )شعبہ پشتو،پشاور یونیورسٹی کے دو پی ایچ ڈی اسکالرز رحیم بہادر اور رسول خان نے اپنے پی ایچ ڈی مقالات کا کامیابی سے دفاع کر لیا۔ دونوں اسکالرز نے اپنی تحقیق بالترتیب پروفیسر ڈاکٹر روح اللہ اور ڈاکٹر شکیل احمد کی نگرانی میں مکمل کی۔ دفاعی اجلاس کی صدارت چیئرمین شعبہ پشتو ڈاکٹر دانش بیٹنی نے کی، جبکہ پروفیسر ڈاکٹر عبداللہ جان عابد نے بیرونی ممتحن کے طور پر شرکت کی۔