• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سب سے زیادہ پن بجلی فراہم کرنیوالے صوبہ اندھیروں میں ڈو با ہے، عبدالواسع

پشاور ( لیڈی رپورٹر )جماعت اسلامی خیبر پختونخوا وسطی کے امیر عبدالواسع نے شدید گرمی کے باوجود خیبر پختونخوا میں جاری بدترین اورمسلسل غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو سب سے زیادہ پن بجلی فراہم کرنے والا صوبہ خیبرپختونخوا اور اس کے باسی اندھیروں میں ڈوبے ہیں۔انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا ملک کی پن بجلی پیداوار میں 80 فیصد سے زائد حصہ ڈالتا ہے، لیکن اس کے باوجود یہاں کے عوام کو گھنٹوں طویل لوڈشیڈنگ کا سامنا ہے، جو سراسر زیادتی، ناانصافی اور امتیازی سلوک ہے۔ صوبائی امیر نے کہا ہے کہ شدید گرمی کی حالیہ لہر میں لوڈشیڈنگ میں مزید اضافہ کر دیا گیا ہے، جس کے باعث شہری، دیہی آبادی، طلبہ، مریض، بزرگ، خواتین اور کاروباری طبقہ شدید مشکلات سے دوچار ہیں۔ ایک طرف درجہ حرارت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور دوسری طرف عوام کو بنیادی سہولت یعنی بجلی سے محروم رکھا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے عوام اپنے قدرتی وسائل پر پہلا حق رکھتے ہیں اور انہیں ان کے جائز حقوق سے محروم رکھنا ہرگز قابل قبول نہیں۔
پشاور سے مزید