• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضلعی انتظامیہ پشاور کے افسران کا سبزی و پھل منڈیوں کا معائنہ

پشاور(این این آئی)ضلعی انتظامیہ پشاور کے افسران نے جمعہ کو صبح کے وقت سبزی و پھل منڈیوں کا معائنہ کیا۔ڈپٹی کمشنر پشاورکے دفتر سے جاری بیان کے مطابق اس موقع پرانتظامی افسران نے بولی کے عمل کی نگرانی کے بعد سرکاری نرخ نامہ جاری کیا ۔ ڈپٹی کمشنر پشاور کیپٹن (ر)ثنا ء اللہ خان کے مطابق بولی کے عمل کی نگرانی کا مقصد مصنوعی گرانفروشی پر قابو پانا ہے۔انہوں نے کہا کہ انتظامی افسران بازاروں کا معائنہ کرتے ہوئے سرکاری نرخ نامے پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنائیں گے۔
پشاور سے مزید