• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبر پختونخوا، ایمرجنسی ہیلپ لائن PEHL-911 کا افتتاح کردیا گیا

پشاور(جنگ نیوز)معاونِ خصوصی برائے داخلہ و قبائلی امور طارق سعید مروت نے پختونخوا ایمرجنسی ہیلپ لائن (PEHL-911) کا افتتاح کر دیاعوام کو جدید اور مربوط ایمرجنسی خدمات کی فراہمی کے لیے موثر اقدامات کر رہے ہیں، طارق سعید مروتوزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے محکمہ داخلہ و قبائلی امور طارق سعید مروت نے کہا ہے کہ عوام کو جدید اور مربوط ایمرجنسی خدمات کی فراہمی کے لیے موثر اقدامات کر رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پختونخوا ایمرجنسی ہیلپ لائن (PEHL-911) کے افتتاح کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ داخلہ و قبائلی امور اکرام اللہ خان، اعلیٰ سرکاری حکام، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندگان اور دیگر متعلقہ حکام بھی شریک تھے۔ افتتاحی تقریب کے موقع پر شرکاء کو PEHL-911 منصوبے سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ بریفننگ میں بتایا گیا کہ یہ منصوبہ صوبے میں ایک مربوط، جدید اور چوبیس گھنٹے فعال ایمرجنسی رسپانس سسٹم کے قیام کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔
پشاور سے مزید