پشاور (خصوصی نامہ نگار) بونیر گل د نمیر فیسٹیول اختتام پذیر ہوگیا۔ اختتامی تقریب کے موقع پر سابق تحصیل ناظم سید سالار جہان باچا، ڈی سی بونیر شہریار قمر اور ڈی پی او بونیر عتیق شاہ مہمانان خصوصی تھے جنہوں نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ ڈائریکٹر سپورٹس آپریشنز جمشید بلوچ، چیف کوچ شفقت اللہ، ڈپٹی ڈائریکٹر کاشف فرحان اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر ارشاد خان بھی موجود تھے۔ گزشتہ روز ہونیوالے بیڈمنٹن مقابلوں میں گدیزئی کی ٹیم نے ٹرافی اپنے نام کی جبکہ ڈگر کی ٹیم رنرز اپ رہی، والی بال میں گاگرا نے ٹرافی جیت لی جبکہ ڈگری کی ٹیم رنرز اپ رہی، ہاکی میں بھی گاگرا کی ٹیم نے میدان مار لیا ڈگر کی ٹیم دوسرے نمبر پر رہی، کبڈی میں بونیر کے کھلاڑی ٹرافی جیتنے میں کامیاب رہے جبکہ صوابی کی ٹیم رنرز اپ رہی۔ مخہ میں اباخیل کی ٹیم فاتح اور ملک خیل کی ٹیم رنرز اپ رہی، فٹبال کی ٹرافی گدیزئی کی ٹیم نے جیتی مردان کی ٹیم رنرز اپ رہی، رسہ کشی میں ڈگر کالج کی ٹیم نے میدان مار لیا، بونیر یونیورسٹی کی ٹیم رنرز اپ رہی۔ ناظم سید سالار جہان، شہریار قمر اور عتیق شاہ نے اپنے خطاب میں بہترین مقابلوں کے انعقاد پر آرگنائزنگ کمیٹی کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ بھی اس قسم کے ایونٹس کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا تا کہ