پیر سید حیدر حسین شاہ کے انتقال پرعلما اور کمیونٹی کا اظہار غم

March 26, 2023

بریڈفورڈ (محمد رجاسب مغل )آزادکشمیر کے معروف عالم دین سیدالسادات محبوبُ الخلفاء پیر سید محبوب حسین شاہ حقانی کے والد گرامی پیر سید حیدر حسین شاہ رحمۃ اللہ علیہ کے آزادکشمیر میں وصالِ پُرملال پر برطانیہ بھرکے علماء کرام نے اور کمیونٹی نے اظہار غم و افسوس کیا ہے ۔اس ضمن میںپیرمحمد احمد نقشبندی مولانا صاحبزادہ حافظ محمدظہیراحمدنقشبندی مولانا حافظ نثاراحمد رضا مولاناحافظ محمد طارق محمود ربانی مولانا حافظ عبدالعزیز نقشبندیمولاناقاری محمد اورنگزیب نقشبندی علامہ مفتی مقصوداحمد رضوی مولانا محمد رفیق ناڑوی مولانا حافظ بدرمنیر نقشبندی مولاناحافظ محمدعظیم مجددی مولاناحافظ محمدشبیر فیض پوری ،مولانا حافظ محبوب رضافیض پوری خورشیدملت حضرت علامہ پیر محمد خورشید نقشبندی خطیبِ سادات حضرت علامہ پیر سید انورحسین شاہ کاظمی سرمایہ اہلسُنت حضرت علامہ پیر سید غلام یٰسین شاہ گیلانی علامہ حافظ محمود اخترمجددی علامہ مفتی وسیم عارف ضیائی علامہ قاری محمد نعیم عرفانی صاحبزادہ حافظ محمد موسی قادریصاحبزادہ حافظ محمد انوار خورشید جامی سمیت جملہ برادران طریقت نے محبوبُ الخلفاء پیرسید محبوب حسین شاہ حقانی اوران کے تمام برادران صاحبان وجملہ پسماندگان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئےدعا کی ہے کہ اللہ پاک حضور نبی پاک صاحب لولاک صلی اللہ علیہ والہ واصحابہ وبارک وسلم کےصدقےحضرت قبلہ شاہ جی صاحب رحمۃ اللہ علیہ کی کامل بخشش ومغفرت فرماکر درجات میں بلندی اورجنت الفردوس میں اعلی وار فع مقام عطا فرمائے اور جملہ لواحقین حضرات کو صبر جمیل عطا فرمائے۔