صوفی محمد ظہیر کے صاحبزادے راجہ عاطف رشتہ ازدواج میں منسلک

March 26, 2023

نیوکاسل (پ ر) صوبیدار صوفی محمد ظہیر خلیفہ اوّل دربار عالیہ محبوب آباد شریف حیدر آباد تھل بھکرکے صاحبزادے راجہ محمد عاطف کشمیری کی دعوت ولیمہ کی تقریب منعقد ہوئی، اس موقع پر کشمیر پیس فورم انٹرنیشنل برطانیہ کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری ڈاکٹر پرویز محمودچوہدری نے مبارک باددیتے ہوئے کہا کہ ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ راجہ محمد عاطف کشمیری کی ازدواجی زندگی کو کامیابی سے سرفراز فرمائے۔ دعوت ولیمہ کی تقریب میں سیاسی سماجی کاروباری شخصیات، ڈاکٹر ز اعلیٰ فوجی افسران اور وکلا نے شرکت کی ،ولیمہ کی تقریب سیاسی اجتماع میں بدل گئی، تقریب میں مہمانوں کا شاندار استقبال کیا گیا ،راجہ عاطف کی شادی کی تقریبات ایک ہفتہ جاری رہیں۔ برطانیہ میں مقیم سیاسی رہنمائوں، سولیسٹر، بیرسٹرز اور کاروباری شخصیات نے بھی مبارک باد کے پیغامات بھیجے ہیں، راجہ محمد عاطف کشمیری نے نیک خواہشات کا اظہارکرنے والوں سے اظہار تشکر کیا ہے۔