طارق روڈ پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے معمر شخص جاں بحق ہوگیا

March 26, 2023

کراچی (اسٹاف فیروزآباد تھانے کی حدود طارق روڈ علاہ اقبال روڈ بس اسٹاپ کے قریب فائرنگ کے واقعہ میں 65 سالہ رحمان سید عرف رحمان بابا ولد اصغر جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق مقتول پیر آباد کا رہنے والا تھا اور طارق روڈ پر سنار کی دکان پر چوکیداری کرتا تھا ،وہ اپنی موٹر سائیکل پر تھا کہ اس دوران ملزمان آئے اور اس سے موٹر سائیکل چھیننے کی کوشش کرنے لگے جس پر اس نے مزاحمت کی اور انکے درمیان پاتھا پائی ہوئی تو ملزمان نے اس پر فائرنگ کردی ،اس دوران وہاں لوگ جمع ہوئے تو ملزمان وہاں سے موٹر سائیکل چھوڑ کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔ بہادرآباد تھانے کی حدود آدم جی نگر دھوراجی کے قریب لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر ملزمان کی فائرنگ سے 50 سالہ میر حبیب ولد دین پاشا زخمی ہوگیا جسے اسپتال منتقل کیا گیا۔ نیو کراچی صنعتی ایریا کے علاقے نیو کراچی سیکٹر 12 اے میں لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر ملزمان کی فائرنگ سے 25 سالہ نصر اللہ ولد گل زمان زخمی ہوگیا جسے عباسی اسپتال منتقل کیا گیا۔ منگھوپیر تھانے کی حدود صائمہ ولاز کے قریب لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر ملزمان کی فائرنگ سے 25 سالہ عبدالمالک ولد حکم خان زخمی ہوگیا جسے عباسی اسپتال منتقل کیا گیا۔ ناظم آباد نمبر دو لیاقت کوچنگ سینٹر کے قریب فائرنگ کے واقعہ میں 19سالہ حماد زخمی ہوگیا جسے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔