جیولر شاپ سے تین ڈاکو 48 لاکھ مالیت کا سونا لوٹ کر لے گئے

March 26, 2023

ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈکیتی وچوری کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کے سامان ونقدی سےمحروم ہوگئے۔ تفصیل کےمطابق گلگشت پولیس کے علاقے اللہ شافی چوک پر جیولر کی دکان سے تین مسلح ڈاکوئوں نے 48 لاکھ روپےمالیت کا سونا چھین لیا ۔ چہلیک پولیس کے علاقے میں دو مسلح ڈاکوئوںنے تنزیل الرحمان سے ڈیڑھ لاکھ روپے چھین لئے ۔ چہلیک پولیس کے علاقے سے سید محمد کا موٹرسائیکل رکشہ چوری کر لیا گیا ۔ چہلیک پولیس کے علاقے سے محمد یعقوب کا موٹرسائیکل چوری کر لیا گیا ۔ چہلیک پولیس کے علاقے سے حسن رضا کا موٹرسائیکل چوری کر لیا گیا ۔ مظفرآباد پولیس کے علاقے سے شمشاد علی سے 80 ہزار روپے اور محمد اشرف سے موبائل فون ونقدی چھین لی گئی ۔ مظفرآباد پولیس کے علاقے سے اختر بشیر کا موٹرسائیکل اور قطب پور پولیس کے علاقے سے اسماعیل ، ریاض اور لیاقت کے موٹرسائیکل چوری کر لئے گئے ۔ قطب پور پولیس کے علاقے میں عبدالرحیم سے موٹرسائیکل چھین لیا گیا ۔ شا ہ شمس پولیس کے علاقے میں محمد سرفراز ، شہروز ، عابد اشفاق کے گھر سے ہزاروں روپے مالیت کا سامان چوری کر لیا گیا ۔ دہلی گیٹ پولیس کے علاقے میں محمد وقاص کی دکان سے ایک لاکھ 75 ہزار روپے مالیت کاسامان چوری کر لیا گیا ۔ گلگشت پولیس کےعلاقے سے محمد حنیف کی کار چوری کر لی گئی ۔ گلگشت پولیس کے علاقے میں ذوالفقار کے گھر کے باہر سے سوئی گیس کا میٹر چوری کر لیا گیا ۔ گلگشت پولیس کے علاقے میں مجاہد اقبال کے گھر سے دو لاکھ 35 ہزار روپے مالیت کا سامان چوری کر لیا گیا ۔ گلگشت پولیس کےعلاقے میں مسرور سےموٹرسائیکل چھین لیا گیا ۔ محمد احمد نے گلگشت پولیس کو درخواست دی کہ اس کے گھر سے 70 ہزار روپے مالیت کا سامان چوری کر لیا گیا ۔ گلگشت پولیس کے علاقے سے طلحہ کا موٹرسائیکل ، نجمہ کے بھائی کا موٹرسائیکل اور کوثر بی بی کے گھر سے ایک لاکھ روپے مالیت کا سامان چھین لیا گیا ۔ زکریا پولیس کے علاقے سے آصف کی کار اور محمد راشد کا موٹرسائیکل چوری کر لیا گیا کوتوالی پولیس کے علاقے میں محمد اکرم کے گھر سے ساڑھے چھ لاکھ روپے مالیت کا سامان چوری کر لیا گیا ۔اور شہر کے مختلف علاقوں سے فیصل ، زاہد ، احسن رحمان ، محمد سہیل ، اظہر ، عرفان ، عبداللہ ، محمد بلال ، وسیم ، گل شیر ، احمد ، ریحان ، محمد عمر فاروق ، محمد عرفان ، محمد کاشف ، محمد لیاقت ، محمد ارشد ، نعمان ستار ، محمد اسلم ، محمود اقبال ، جعفر حسین ، حمزہ وغیرہ کے موبائل فون چوری کر لئے گئے۔