چیف ٹریفک آفیسر محمد نعیم شاہد کا پولیس ایف ایم ریڈیو سٹیشن پولیس لائن کا دورہ

March 26, 2023

ملتان (سٹا ف پورٹر) چیف ٹریفک آفیسر ملتان محمد نعیم شاہد نے ملتان پولیس ایف ایم ریڈیوسٹیشن پولیس لائن کا وزٹ کیا۔ انچارج سہیل احمد انسپکٹرنے چیف ٹریفک آفیسر کو ریڈیو کی نشریات کے حوالے سے بریفنگ دی۔ سی ٹی او ملتان نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو ٹریفک قوانین بارے آگاہی فراہم کرنے اور پولیس کا مثبت کردار لوگوں کے سامنے لانے میں ایف ایم ریڈیو بہت اہمیت کا حامل ہے۔سی ٹی او نے ملتان پولیس ایف ایم 6۔88 کی کارکردگی کو سراہا لوگوں کو ٹریفک قوانین بارے آگاہی اور روڈ ڈسپلن قائم کرنے میں ایف ایم کا کردار بہت اہم ہے۔