گیس بجلی بند، رمضان المبارک میں عوام کی بددعا ئیں نہ لی جائیں، جمعیت نظریاتی

March 26, 2023

کوئٹہ (آئی این پی ) جمعیت علما اسلام نظریاتی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سیدحاجی عبدالستارشاہ چشتی نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے رمضان المبارک میں افطارسحری اور تراویح میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کااعلان کیاتھالیکن پہلے روزے میں غفورخان روڈاوررحمانی مسجدشالدرہ میں گیس نہ بجلی ہے بلکہ گیس کے نہ ہونے سے بہت سے گھر انے افطاری وسحری کے کھانے سے بھی محروم رہے جوقابل مذمت ہے، رمضان المبارک میں سوئی گیس انتظامیہ کا ناروا رویہ اور گیس بجلی لوڈشیڈنگ اورگیس پریشر میں کمی عوام کو احتجاج پر مجبور کررہی ہے ، سوئی سدرن گیس کمپنی کی من مانیاں عوام کیلئے وبال جان بن چکی ہیں، گیس حکام رمضان المبارک میں بھی پشتون آباد شالدرہ رحمانی مسجدکلی غفورخان درانی شابو جان محمد روڈ عالمو گیس لوڈشیڈنگ اور گیس پریشر میں کمی کے مسئلہ سے دوچار ہے، حکام گیس کی لوڈشیڈنگ اور پریشر میں کمی کے مسئلہ کو سنجیدگی سے نہیں لیتے گیس کی فراہمی بند ہونے سے روٹی کے حصول کیلئے عوام تندوروں پر مجبور ہورہے ہیں ،عوام مہنگے داموں ایل پی جی گیس خریدنے پر مجبور ہو چکے ہیں، عوام مزید اذیت برداشت کے قابل نہیں رہے ،گیس نہ ہونے کے باعث خواتین کو کھانا بنانے سمیت امور خانہ داری میں شدید مشکلات اور پریشانی کا سامنا ہے۔ اس ترقی کے دور میں وسال سے مالا مال صوبہ واپس کوئلے اور لکڑی دور کی طرف لوٹ رہا ہے ، عوام کو مزید اذیت نہ دی جاے ایسا نہ ہو کہ رمضان المبارک میں عوام بددعائوں کے ساتھ احتجاجی مظاہرے کیلئے نکل پڑیں ، عوام کی بددعائیں نہ لی جائیں ۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ بلوچستان صرف اخباری بیان پراکتفا نہ کریں بلکہ وفاقی حکومت وفاقی وزیرگیس پٹرولیم ڈائریکٹرسوئی سدرن گیس کمپنی سے رابطہ کریں۔