رمضان ساعتوں، رحمتوں اوربرکتوں کو سمیٹنےکا مہینہ ہے، علما

March 26, 2023

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) صوبائی دارالحکومت کے مذہبی رہنمائوں نے کہا ہے کہ رمضان المبارک ساعتوں، رحمتوںاوربرکتوں کو زیادہ سے زیادہ سمیٹنےکا مہینہ ہے، رمضان تمام مہینوں کا سردار مہینہ ہے،ان خیالات کا اظہار صوبائی خطیب مولانا انوارالحق حقانی،خطیب جامع مسجد سنہری مولانا عبداللہ منیر،خطیب جامع مسجد قندہاری مفتی محمداحمد خان، عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے صوبائی مبلغ مولانا محمد اویس،ممتاز عالم دین پیر سید حبیب اللہ شاہ چشتی،خطیب جامع مسجد ابدالی شالدرہ پیر سید نقیب اللہ آغا نے استقبال رمضان کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے کیا علما ے کہا کہ رمضان کا پہلا عشرہ رحمت، دوسرا عشرہ مغفرت اور تیسرہ عشرہ جہنم کی آگ سے نجات کا ہے، رمضان جشن نزول قرآن کا مہینہ ہے، رمضان میں بندہ رب کے قریب ہوجاتا ہے۔ رمضان میں قرآن سے تعلق کو مضبوط کیا جائےعلمانے کہا کہ روزہ انسان میں تقویٰ پیدا کرتا ہے اور اللہ کو تقویٰ بہت پسند ہے، رمضان میں ایک نیکی کا اجر ستر گنا بڑھ کر ملتا ہے، اللہ تعالیٰ رمضان میں نیکیوں کی سیل لگاتا ہے، رمضان المبارک کو جنت والا رمضان بنایا جائے اور جہنم سے آزادی حاصل کی جائے،رمضان قرآن کا مہینہ ہے اور روزہ رب سے وفاداری کا نام ہے، رمضان میں عبادات کے ذریعے رب کو راضی کیا جائے۔