سانحہ 25مئی کی تحقیقات کیلئے بنایا جانے والا انکوائری کمیشن ختم

March 26, 2023

لاہور ( آن لائن ) سابقہ دور حکومت میں سانحہ 25 مئی کی تحقیقات کے لئے بنایا گیا انکوائری کمیشن ختم کر دیا گیاہے، جسٹس ( ر ) شبر رضا زیدی کی سربراہی میں بنائے جانے والے ایک رکنی انکوائری کمیشن نے سانحہ 25مئی کا لاہور پولیس کے تین افسران اور اہلکاروں کو ذمہ دار قرار دیتے ہوئے ان کے خلاف کارروائی کی سفارش کی تھی جسے موجودہ پنجاب کی نگراں حکومت نے روک دیا ہے۔