سٹریٹ کرائم میں لوٹ مار جاری، متعدد شہری موبائل فونز، نقدی سے محروم

March 26, 2023

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں سرقہ باالجبر ،چوری ،نقب زنی اور راہ زنی کی وارداتوں میں شہری 18موٹرسائیکلوں ، ایک رکشے ،طلائی زیورات ،موبائل فونز،نقدی اوردیگر اشیاء سے محروم ہوگئے ۔شہرکے مختلف علاقوں میں 20افرادسے جھپٹامارکران کے موبائل فون وغیرہ چھین لئے گئے ،تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ سسکتھ روڈپر تین موٹرسائیکل سوارتنویراعظم سے اسلحہ کی نوک پر موبائل ،سیٹلائٹ ٹاؤن میںدوموٹرسائیکل سوار متین السلام سے اسلحہ کی نوک پر موبائل مالیتی ڈیڑھ لاکھ روپے ،تھانہ صادق آبادکے علاقہ سیٹلائٹ ٹاؤن اے بلاک میں دوموٹرسائیکل سوار سلیمان شبیر اوراس کے دودوستوں سےاسلحہ کی نوک پر3موبائل ،چاندنی چوک میں سائمن ندیم کھوکھر سے دوموٹر سائیکل سواراسلحہ کی نوک پر موبائل ،تھانہ ویسٹریج کے علاقہ پشاورروڈپر دو موٹرسائیکل سواربلال جاوید سے اسلحہ کی نوک پر موبائل ،تھانہ نصیرآبادکے علاقہ پشاورروڈپر ماجد حسین سے دوموٹرسائیکل سوار اسلحہ کی نوک پرموبائل ،تھانہ نصیرآبادکے علاقہ لکھوروڈپر دونامعلوم ملزمان اللہ دتہ سے گن پوائنٹ پر اس کاموٹرسائیکل، 13سوروپے اورموبائل چھین کرلے گئے ۔تھانہ آراے بازارکے علاقہ ہارلے سٹریٹ میں عامر منیب مغل پیدل جارہاتھا کہ ایک بغیر نمبر رکشہ میں سوار 2لڑکوں نے اس سے صدر جانے کا راستہ پوچھا اور ساتھ ہی پسٹل نکال کر اس سے موبائل اور 15سو روپے چھین کر فرار ہوگئے۔تھانہ سول لائنزکے علاقہ ڈھوک چراغ دین میںظفر اقبال کا بھتیجا احتشام جاوید دہی لیکر نالہ لئی کے پل کے قریب ڈھوک چراغ دین پہنچا تو نامعلوم اشخاص نے واردات کرنے کی نیت سے روکا ، نہ رکنے پر ملزمان نے پسٹل سے سیدھے فائر کیے جس سے وہ شدیدزخمی ہوگیا۔تھانہ ائرپورٹ کے علاقہ گلریزمیں آصف سعید آرڈردینے گیاجہاں 4 افراد کھڑے تھے جن میں سے ایک نے اس سے آرڈر مالیتی 6ہزار روپے وصول کیا جبکہ دوسرے شخص نے پسٹل نکال لیا اورگن پوائنٹ پر اس سے 30ہزار روپے چھین کر چاروں فرار ہوگئے۔ائرپورٹ روڈپر محمد اویس کیشئیر پٹرول پمپ پر ڈیوٹی پرموجود تھا کہ دو نامعلوم موٹرسائیکل سوار آئے جنہوں نے موٹرسائیکل کی ٹینکی فل بھروائی اور اس دوران سیکورٹی گارڈ طارق علی سے رپیٹر 12بور زبردستی پسٹل کی نوک پر چھین لی اور یونٹ پر کھڑے راشد سے 43ہزار روپے لے کر ہوائی فائر کرتے ہوئے فرا رہوگئے۔مورگاہ میں تین موٹرسائیکل سوار رئیس خان سے گن پوائنٹ پر 2موبائل اور10 ہزار روپے ،تھانہ صدربیرونی کے علاقہ گلشن آبادمیں کامران سے 2 موٹرسائیکلوں پر سوار4 نامعلوم افراد گن پوائنٹ 49ہزار 500 روپے اور فون ،تھانہ روات کے علاقہ مانکیالہ میں دوموٹرسائیکلوں پرسوارچارنامعلوم ملزمانمحمدجبار سے گن پوائنٹ پر ستر ہزار روپے اور موبائل چھین کرفرارہوگئے ۔تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ میں محمدیاسین کے 2موبائل اور 25ہزارروپے ،مری روڈپر خلیل احمد کے فوٹوسٹوڈیوسے فوٹوگرافی کا سامان کیمرہ جات مالیتی 12لاکھ روپے ،ڈبل روڈپر حسن ممتاز کے2موبائل،ڈبل روڈپر محمدہارون کے رہائشی کمرے سے اس کاموبائل ،ہارون چوک میں گل نساء کاموبائل ،چوہڑچو ک میں محمد زاہد اقبال کی جیب سے موبائل اورپرس جس میں آٹھ ہزارروپے تھے ،تھانہ ریس کورس کے علاقہ پشاورروڈپر احمرسجادخان کے فلیٹ سے گھریلو سامان مالیتی اڑھائی لاکھ روپے ،گلزارقائدمیں جان لطیف کے گھر کی کھڑکی توڑ کر گھر سے سونا مالیتی 20 ہزارروپے ،نقدی 5ہزارروپے ، 2 لیپ ٹاپ اورموبائل ، سکیم تھری میں انجم رضا کاموبائل ، شادی ہال سے سعد مسعود کی والدہ کاموبائل ،تھانہ روات کے علاقہ چک جلال دین میں ناصرحسین کے بیٹے کی جیب سے موبائل فون،تھانہ روات کے علاقہ میں فہد سلیم کے گھر کی الماری میں سے 2لاکھ 75ہزار روپے، 750 والے تقریباًاڑھائی سو بانڈ ز،طلائیچین اور انگوٹھی،ایل ای ڈی ، پانچ گھڑیاں چوری ہوگئیں ۔