مختلف وارداتوں میں شہری 2 گاڑیوں، 7 موٹرسائیکلوں سے بھی محروم

March 26, 2023

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)اسلام آبادکے مختلف علاقوں میں ہونیوالی وارداتوں میں شہری 2گاڑیوں،7موٹرسائیکلوں ،موبائل فونز،نقدی اور دیگراشیاء سے محروم ہوگئے ۔تھانہ آبپارہ کے علاقہ جی سکس ٹو میں مسجدابوبکرکے قریب تین موٹرسائیکل سوار گن پوائنٹ پرابوبکرسے موبائل چھین کرلے گئے ،تھانہ مارگلہ کے علاقہ ایف ایٹ تھری میں دونامعلوم مرد اوردوعورتیں گن پوائنٹ پرایک گھرسے سامان اٹھاکر لے جانے لگے توچوکیدار عرفان نے انہیں روکنے کی کوشش کی اوراس پرفائربھی کیاملزمان کنسٹرکشن کاسامان ،بجلی اورتانبے کی تاریں لے کرفرارہوگئے ۔تھانہ انڈسٹریل ایریاکے علاقہ فیض آبادموڑکے قریب دوموٹرسائیکل سوار ملزمان گن پوائنٹ پر فہدنعیم اوراس کے دودوستوں سے گن پوائنٹ پرموٹرسائیکل ،دو موبائل ،18ہزارروپے ،شناختی کارڈ اوراے ٹی ایم کارڈ ،تھانہ کورال کے علاقہ تانگہ چوک کے قریب دوموٹرسائیکل سواروقاص احمدخان سے زبردستی اس کاموبائل،تھانہ سنگ جانی کے علاقہ جی ٹی روڈپر نامعلوم موٹرسائیکل سوار اختیارمحمدکاموبائل چھین کرلے گیا،تھانہ شالیمارکے علاقہ ایف الیون تھری میں راشدالیاس کے سکول سے الماری کاتالہ توڑکرلیپ ٹاپ اوردیگرسامان چوری کرلیاگیا،تھانہ کوہسارکے علاقہ ایف سکس مرکزمیں تاشفین خان کالیپ ٹاپ ،تھانہ کوہسارکے علاقہ ایف سکس فور میں وفاقی محتسب کے ملازم ملک محمدعلی کی گاڑی سے ان کاسرکاری لیپ ٹاپ چوری ہوگیا۔