راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)ٹریفک حادثہ میں شمالی وزیرستان کارہائشی نوجوان جاں بحق ہوگیا، تھانہ کورال کو عبداللہ نے بتایاکہ میرا بھتیجاکرامت خان جو میرے ساتھ رہا ئش پذیرتھااور محنت مزدوریکرتا تھا ایکسپریس ہائی وے پرکھنہ پل کے قریب روڈکراس کررہا تھا کہ کسی نامعلوم گاڑی کے ڈرائیورنےتیز رفتاری سے اسے ٹکر ماری جو پمز ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا ۔