ڈربی شائر کے افسر نے انسٹاگرام پر خاتون کی تلاش کیلئے پولیس ڈیٹابیس کا استعمال کیا، عدالتی سماعت

March 27, 2023

لندن (پی اے) ایک پولیس افسر نے ایک خاتون کا سراغ لگانے کے لئے ایک خفیہ ڈیٹا بیس کا استعمال کرنے کے بعد انسٹاگرام پردل نما آنکھوں کا ایموجی بھیجا تھا۔ عدالتی سماعت کو بتایا گیا کہ پی سی جیک ہیریسن پر الزام ہے کہ اس نے ستمبر 2021میں کال آؤٹ میں شرکت کے بعد وِرکس ورتھ، ڈربی شائر میں ایک کوآپ سٹور سے اپنی پیٹرول کار میں خاتون کا پیچھا کیا۔ کہا جاتا ہے کہ اس افسر نے اس دن کے بعد سوشل میڈیا ایپ پر خاتون کو فالو کرنا شروع کر دیا تھا۔ پی سی ہیریسن نے عدالت میں کسی غلط کام کی تردید کی۔ لوکل ڈیموکریسی رپورٹنگ سروس نے کہا کہ یہ الزامات ڈربی شائر پولیس کے قانونی نمائندے ڈیوڈ رنگ نے رپلے میں فورس کے ہیڈ کوارٹر میں تین روزہ مس کنڈکٹ انکوائری کی سماعت کے آغاز پر لگائے تھے۔ مبینہ طور پر یہ واقعہ ستمبر 2021میں اس وقت پیش آیا جب میٹلاک میں مقیم افسر ہیریسن ڈرائیو میں کوآپ سٹور پر پولیسنگ انکوائری کر رہا تھا۔ یہ الزام ہے کہ پی سی ہیریسن نے ایک خاتون کو سٹور سے نکلتے دیکھ کر اپنی پولیس کار میں اس کی گاڑی کا پیچھا کیا لیکن اسے روکنے یا ڈرائیور سے کوئی رابطہ کرنے پر مجبور نہیں کیا۔ سماعت کو بتایا گیا کہ افسر نے اس کے بعد خاتون کی گاڑی پر پولیس نیشنل کمپیوٹر (پی این سی) چیک کیا۔ پولیس افسران، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور برطانیہ کے دیگر اداروں کے لئے پی این سی معلومات کا ایک قومی ڈیٹا بیس ہےاورکسی بھی وہیکل اونر کے بارے میں بنیادی معلومات فراہم کرتا ہے۔یہ دعویٰ کیا جاتا ہے کہ افسر نے پی این سی چیک پر ملنے والی معلومات کا استعمال کیا اور پھر انسٹاگرام پر خاتون کی پیروی کیکیونکہ اس کا نام ڈیٹا بیس پر درج تھالیکن پی سی ہیریسن نے اس کی تردید کی ہے، جس کا دعوی ہے کہ اس نے انسٹاگرام پر اس کی پیروی کی کیونکہ وہ تجویز کردہ فالوور کے طور پر سامنے آئی۔ کریپی مسٹر رنگ کے مطابقپی سی ہیریسن نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے کار کا پیچھا کیا تھا کیونکہ اسے لگا تھا کہ ڈرائیونگ مشکوک تھی اور اس کا خیال ہے کہ یہ چوری کی کار ہو سکتی ہے۔ جب خاتون کو پتہچلا کہ پی سی ہیریسن اس کو فالو کر رہا ہےتو اس نے محسوس کیا کہ اس افسر نےمہینوں پہلےاسے اپنی انسٹاگرام سٹوریز میں سے ایک پر فلیم ایموجی بھیج کر رابطہ کیا تھا۔ یہ دعویٰ کیا جاتا ہے کہ پولیس افسر نے اسے ایک اور ایموجی بھیجا تھا، جس میں اس کی طرف سے کی گئی ایک اور پوسٹ کے رد عمل کے طور پر دل کی طرح آنکھوں والے چہرے تھے۔ خاتون نے ڈربی شائر پولیس سے شکایت کی کہ واقعے کے دن پی سی ہیریسن کی مبینہ حرکتیں عجیب اور خوفناک تھیں۔ایک آزاد پینل کو یہ فیصلہ کرنا چاہئےکہ آیا الزامات، امکانات کے توازن پر، واقعات کا صحیح ریکارڈ ہیں اوراگر الزامات کو مس کنڈکٹ کا جرم قرار دیا جائے تو پھر پینل افسر کے لئے مناسب سزا کا فیصلہ کرے گا- کیس کی سماعت جاری ہے۔