بھتہ خوری میں ملوث گروہ کے 2 کارندے گرفتار، تاجر سے 3 کروڑ روپے طلب کئے گئے تھے، پولیس

March 27, 2023

کراچی( اسٹاف رپورٹر )ڈاکس پولیس نے بھتہ خوری میں ملوث گروہ بے نقاب کرتے ہوئے دو ملزمان دانش ولد عبدالرشید اور فرقان ولد مشتاق احمد کو گرفتار کر لیا ،پولیس کے مطابق 5 روز قبل لالا زار کیماڑی کے علاقے میں تاجر کو پستول کی گولی کے ہمراہ بھتہ کی پرچی موصول ہوئی تھی،تاجر سے 3 کروڑ روپے بھتہ طلب کیا گیا اور نہ دینے کی صورت میں سنگین تنائج کی دھمکیاں دی گئی تھیں،ملزمان کے قبضے سے بھتہ طلبی کے دوران رابطے کے لیے استعمال ہونے والہ آلہ برآمد کر لیا گیا ہے۔